Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

یورپین ایجنسی کاپی آئی اےکیلئےپابندی فوری ہٹانےسےانکار

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2429788" align="alignnone" width="680"] فائل فوٹو[/caption]

یورپی ايوی ايشن سیفٹی ایجنسی (اياسا )نے پاکستانی طیاروں پر برطانیہ اور یورپ جانے کی پابندی فوری ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔

یورپی ايوی ايشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ جس میں بتایا گیا کہ اکاؤ آڈٹ پابندياں ختم نہيں کر سکتے اورعالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤآڈٹ کا یورپی روٹ پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ ایاسا،اکاؤآڈٹ کے بعد بھی سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور پاکستانی ايئر لائنز سے پابندیاں ختم کرنے کيلئے سول ایوی ایشن کا آڈٹ کروائيں گے۔

پی آئی اے نےیورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کےاہداف حاصل کرلئے

اياسا نے بتایا کہ  پاکستانی ایئرلائنز سے پابندیاں ہٹانے کيلئے ایاسا متعلقہ حکام سے مشاورت کرے گا۔

مراسلے میں اياسا نے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق پی آئی اے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پیشہ ورانہ لائسنس سے متعلق ایاسا حکام کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں اور یہ تحقیقات جاری رہیں گی۔کرونا کے باعث ایاسا عملے کے سفری سرگرمیاں بھی فی الحال محدود ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
پی آئی اے،پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں ،PIA,PIA flights for europe,samaa, samaa tv, samaa digital, سماء، سماء ٹی وی، سماء ڈیجیٹل
 
 
Facebook Twitter Youtube