اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی عانیہ صدیقی کا نکاح رواں ماہ 15 جنوری کو منعقد ہوا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ۔
عانیہ صدیقی کے نکاح کے بعد ان کی مہندی کی تقریب اور پھر 19 جنوری کو ان کے بارات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔
شادی کے مختلف تقریبات کی جہاں متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں ان میں ایک ویڈیو ایسی بھی تھی جو بہت دلچسپ رہی ۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح کے بعد نئی دلہن عروسی جوڑے میں اپنی دوستوں کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی میکڈولنڈ کے ڈرائیو وے پر پہنچتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر ان کی دوستوں نے ان سے پوچھا کہ آپ ہمیں ٹریٹ کہاں سے دے رہی ہے جس پر عانیہ مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں حق مہر کی رقم سے آپ لوگوں کو کھانا کھلا رہی ہیں۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں ایک لفافہ ہے ان کی ایک دوست آرڈر لینے والے کو بتاتی ہے کہ آج ان کا نکاح ہوا ہے اور یہ ہمیں ٹریٹ دے رہی ہیں۔