بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی نے مرحوم بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی ایک یادگار ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو سشانت سنگھ کے ساتھ جم میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ ریا نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مس یو سومچ‘۔
خیال رہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی اور مرحوم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے درمیان بہت قریبی تعلقات تھے جس کو یاد کرتے ہوئے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2020 میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے ۔