Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

یمنیٰ زیدی کا والدہ کی سالگرہ پرشاعرانہ خراج تحسین

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 21, 2022 | Last Updated: 4 months ago

یمنیٰ زیدی کو باصلاحیت اداکارہ تو مانا جاتا ہے لیکن یہ بات شاید زیادہ لوگ نہیں جانتے ہوں گے کہ وہ اداکاری کے علاوہ شاعری کا ٹیلنٹ بھی رکھتی ہیں۔

یمنیٰ نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پرانہیں ‘خصوصی شاعرانہ خراج تحسین ‘ پیش کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ والدہ کے لیے اس خاص دن پراپنی لکھی گئی نظم پڑھ رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی سے رازالفت کاٹائٹل سونگ سنیے

یمنیٰ نے خوبصورت نظم میں اپنی والدہ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی دُعا سے ہربلاٹل جاتی ہے اور ماں کی آغوش میں ہرپریشانی بُھول جاتی ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ‘پیاری امّی آپ کو سالگرہ مبارک ہو’۔

سائرہ یوسف، عدنان انصاری، فیصل کپاڈیہ ، عاصم رضا اور دیگرسیلیبرٹیز سمیت یمنیٰ کے فالوورزنے بھی والدہ کے لیے اس خوبصورت اظہار کو سراہتے ہوئے تعریفی تبصروں کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

یمنیٰ زیدی کے ایوارڈ جیتنے پرسجل علی پارٹی موڈمیں

اکتوبر2021 میں مسلسل تیسرے سال لکس اسٹائل ایوارڈزجیتنے کا اعزازحاصل کرنے والی یمنیٰ یمنیٰ کے معروف ڈراموں میں خوشی ایک روگ، میری دلاری، دِل محلے کی حویلی، رشتے کچھ ادھورے سے، موسم ، گزارش، کانچ کی گڑیا، پنجرہ، معصوم ، ذرا یاد کر ، عشق زہے نصیب ، پیار کے صدقے ، ڈر سی جاتی ہے صلہ سمیت دیگرشامل ہیں۔

اداکارہ ان دنوں معروف مصنف ہاشم ندیم کے تحریرکردہ مقبول ترین ڈرامہ سیریل’ پری زاد’ میں نابینا آر جے کا کردار نبھا رہی نظرآرہی ہیں جو ناظرین میں بےحد پسند کیاجارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube