Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

یورپی یونین نے کابل میں سفارت خانہ کھول لیا

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2022 | Last Updated: 4 months ago

https://www.ft.com/__origami/service/image/v2/images/raw/https%3A%2F%2Fd1e00ek4ebabms.cloudfront.net%2Fproduction%2Fd98201f1-8607-48f8-aca5-69d48f9ee67b.jpg?fit=scale-down&source=next&width=700یورپی یونین نے کابل میں باضابطہ طور پر سفارت خانہ کھول لیا ہے۔

یورپی یونین کے ترجمان برائے خارجہ امور کا کہنا ہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم از کم موجودگی انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت اور انسانی صورت حال کیلئے قائم کی گئی ہے۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ متعدد ملاقاتوں ، افہام و تفہیم کے بعد سفارت خانہ کھولا گیا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان پیٹر اسٹینو کا کہنا ہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم سے کم موجودگی کو دوبارہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے، کابل میں یورپی سفارتخانے میں یورپی وفد کی کم سے کم تعیناتی کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا یہ بات واضح طور پرافغانستان کے ڈی فیکٹو حکام کو بھی بتا دی گئی ہے۔ ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کابل میں یورپی سفارت خانے نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube