Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کیاواقعی مریم نوازنےجنید صفدرکومہنگی ترین گاڑی دی؟

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 21, 2022 | Last Updated: 4 months ago

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے ہنگامے سردپڑگئے لیکن گرما گرم خبریں آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

سوشل میڈیا پریہ اطلاعات زیرگردش ہیں کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے اپنے صاحبزادے کو شادی کے موقع پرتحفے میں مرسڈیزگاڑی دی ۔

مختلف سائٹس پردعویٰ کیا گیاکہ 14 کروڑ روپے مالیت کی یہ گاڑی پنجاب میں رجسٹرڈ مہنگی تری گاڑی ہے تاہم مریم نواز کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرمریم نے اپنی ٹویٹ میں اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے ایسی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے لکھا، ‘ یہ سفید جھوٹ پورے سوشل میڈیا پرپھیلاہوا ہے، معروف اکاؤنٹس کی جانب سے بغیرتصدیق کے جعلی خبر آگے بڑھانا مایوس کن ہے’۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کی تقریب لندن کےانتہائی پُرتعیش اور مہنگے ترین فائیو اسٹار ہوٹل لینزبرو میں 22 اگست کو سر انجام پائی تھی جس میں مریم نواز اور ان کے خاوند دونوں ہی شریک نہیں ہوسکے تھے۔

پاکستان آمد پر جنید اورعائشہ کی شادی کی تقریبات کا بھرپورطریقے سے انعقاد کیا گیا اور 14 دسمبر کورخصتی کی تقریب رکھی گئی تھی۔ مریم نواز نے استقبالیہ سے لے کر قوالی نائٹ، مہندی، بارات اور پھر ولیمے کی تقریب کو ہر لحاظ سے یادگار بنایا کہ سوشل میڈیا پر جنید اور عائشہ کی شادی کا ہی چرچا رہا۔

جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ کے والد سیف الرحمٰن سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی ہیں جنہیں دوسری مدت اقتدار کے دوران 1997 میں احتساب بیورو کا چیئرمین مقررکیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube