Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

راناشمیم حلف نامہ،صحافی عرفان ہاشمی نےآڈيوکال بطور ثبوت پيش کردی

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago

سابق جج رانا شميم کی جانب سے حلف نامے پر نوازشريف کے دفتر ميں دستخط کرنے کی خبر دينے والے صحافی عرفان ہاشمی نے لندن کے نوٹری کی آڈيو کال ثبوت کے طور پر پيش کردی۔

چارلس گوتھری نے سوالوں کے جواب ميں کہا کہ جج صاحب نواز شريف کے ماربل آرچ والے دفتر ميں تھے اور وہاں بہت دوستانہ ماحول تھا۔ سب لوگوں کے تاثرات سے ايسا محسوس ہورہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے جو نواز شريف کی مدد کرے گا۔

چارلس گوتھری نے يہ بھی انکشاف کيا کہ انھوں نے دستاويزات تفصيل سے نہيں پڑھيں تاہم تمام کاپياں ان کے پاس فون ميں محفوظ ہيں۔

سماء کو انٹرويو دیتے ہوئے صحافی عرفان ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فانرزک انوسٹی گيٹرز سے آڈيو کا فارنزک کروايا جو کہ ناقابل ترديد ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارلس گوتھری کا آڈيو پہلے ثبوت کے طور پر جاری کيا گيا ہے مزيد ثبوت موجود ہيں جو وقت آنے پر ريليز کيے جائيں گے۔

عرفان ہاشمی کا کہنا تھا کہ ديگر ثبوتوں ميں آڈيوز کے علاوہ بھی بہت کچھ موجود ہے، آنے والے دنوں ميں بتائيں گے کہ کيا کيا ہوتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چارلس گوتھری بڑی مشکل ميں ہيں کیونکہ برطانيہ ميں قوائدکی خلاف ورزی کرنيوالے کےليے مسائل ہوتے ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube