Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

لاہور دھماکےکی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی،وزیرداخلہ

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago

Sheikh Rasheed Talk ISb 16-01

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ لاہور کی نئی انار کلی میں ہونے والے دھماکے کی فی الحال کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جب تک ہمیں حتمی طور پر کوئی ثبوت نہیں ملتا تب تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ دھماکے میں کوئی نہیں تنظیم ملوث نہیں ہوسکتی البتہ کسی تنظیم کی کوئی نئی شاخ نکل آئے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ کل یا پرسوں تک واقعے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ جمعرات 20 جنوری کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے بعد لاہور کی نئی انارکلی میں دھماکا ہوا جس کے باعث دو افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی شدت کے باعث عمارتوں کے شيشے ٹوٹ گئے جبکہ عمارتوں کی دیواروں میں سوراخ بھی ہوگئے۔

ڈی آئی جی آپريشنز ڈاکٹر محمد عابد کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کنڑول لگ رہا ہے اور شبہ ہے دھماکا موٹر سائيکل ميں لگی ڈيوائس سے کيا گيا۔

ڈاکٹر محمد عابد کا کہنا ہے کہ تحقيقات کر رہے ہيں دھماکے ميں موٹر سائيکل کا استعمال ہوا يا نہيں کیونکہ موٹر سائيکلز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور زمين پر بھی نشان ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے تصدیق کی تھی کہ ایک نامعلوم شخص دھماکے کی جگہ پر ایک سے ڈیڑھ کلو بارودی مواد رکھ کر گیا تھا، لیکن وہ کس جگہ رکھ کر گیا اسکی فی الحال تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube