کوک اسٹوڈیو کے 14 ویں سیزن کا آغاز گذشتہ ہفتے گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال نے ’توجھوم‘کلام سے کیا۔
عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام نے نہ صرف سوشل میڈیا کو اپنے حصار میں لے لیا ہے بلکہ شوبز انڈسٹری کے اسٹار بھی اس کلام کے سحر میں جکڑ گئے۔
صبا قمر نے گذشتہ روز اپنے سماجی رابطوں کی ویڈیو اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار احسن خان کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ’’ توجھوم‘‘ کو سنتے ہوئے اس کلام کی تاثیر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/tv/CY6MT6zhU9Z/embed/"]اس سے قبل نامور اداکار احسن خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اور صبا قمر 9 برس بعد ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
اداکار احسن خان کا کہنا ہے صبا قمر میری فیورٹ اداکارہ ہیں، ہم نے 9 برس قبل داستان ڈرامے میں کام کیا تھا۔
[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/tv/CY1fMtWo4l7/embed/"]اس موقع پر انھوں نے صبا قمر سے پوچھا کہ ہم کتنےسال بعد ایک ساتھ کام کررہے ہیں جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ہم نے 9 برس قبل ڈرامہ سیریل داستان میں کام ایک ساتھ کام کیا تھا۔
دوسری جانب صبا قمر نے بھی احسن خان کو اپنا فیورٹ اداکار قرار دیا ہے۔ دونوں اداکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔