Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف شکایت درج کروادی

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے میزبان نادیہ خان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کروادی۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ و میزبانن نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کا اعلان کیا تھا۔

شرمیلا فاروقی نے آج اپنی انسٹا اسٹوری اور ٹوئٹر کے زریعے بتایا کہ انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر سندھ میں نادیہ خان کےخلاف باضابطہ طور پر شکایت درج کروادی۔

شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان اس وقت کیا تھا جب نادیہ خان اور اور شرمیلا فاروقی کی والدہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نادیہ خان شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کا اتنا حسین میک اپ کون کرتا ہے؟

انیسہ فاروقی نے بتایا کہ میک اپ وہ خود کرتی ہیں، بچپن سے ہی جیولری پہننے اور ڈریسنگ کا شوق تھا لیکن میک اپ کرنا انہوں نے شرمیلا سے سیکھا ہے۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/tv/CY63MxLo5dN/embed/"]

نادیہ خان نے مزید کہا کہ ‘ہاں وہ بھی تو اتنا اچھا میک اپ کرتی ہیں‘۔

وائرل ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے بھی کمنٹ کیا اور کہا کہ نادیہ خان بے شرم خاتون ہیں اور میں ان کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کراؤں گی۔

کارروائی کی دھکمی پر نادیہ خان کاردعمل

اس معاملے پر سماء نے ناديہ خان سے رابطہ کيا تو ان کا کہنا تھا کہ جس کو سائبر کرائم جانا ہے بے شک جائے مگر انہوں نے ميک اپ سے متعلق ويڈيو پوسٹ ڈيليٹ کردی ہے تو اب اس پر مزيد بات کرنا مناسب نہيں۔

نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ميں اس پر بات کروں گی تو بات کہيں اور نکل جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
showbiz pakistan , showbiz news, entertainment news , pakistani actor, Nadia khan reaction, Sharmila faruqui ,
 
 
Facebook Twitter Youtube