Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2405089" align="alignleft" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 12سال سے کم عمر طلبا 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے، جب کہ اس سے زائد عمر کے طلبا کی مکمل حاضری ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ تعلیم سندھ نے نجی و سرکاری اسکولوں کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2022-01-20/1039562_5036847_1_updates.jpg

محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 12سال کی عمر کے طلبا کو ویکسین لازمی لگوانی ہوگی اور ان کی تعلیمی اداروں میں مکمل حاضری ہوگی۔ اس کے علاوہ 12سال سےکم عمرطلبا 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے پھر پابندیاں لگادی ہیں، 10فیصد سے زائد وائرس والے شہروں میں انڈور تقریبات، ڈائننگ بند کردیں گئیں جب کہ مزار، ٹرانسپورٹ، سنیما، تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں محدود ہوں گی، چھوٹے بچے ایک دن چھوڑ کر اسکول جائیں گے تاہم 12سال سے اوپر کے ویکسین شدہ بچوں کی مکمل حاضری لازمی ہوگی۔

نئے احکامات کی روشنی میں کاروباری مراکز، دفاتر بند نہیں ہوں گے لیکن خطرے کے حساب سے ٹارگٹڈ لاک ڈاؤنز لگائے جاسکتے ہیں۔

این سی او سی کی پابندیوں کو اطلاق کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور حیدرآباد میں فوری طور پر ہوگا، جب کہ محکمہ داخلہ سندھ نے بھی پابندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردی ہے۔

این سی او سی کی نئی پابندیوں کا اطلاق 20سے 30 جنوری تک جاری رہے گا، اس دوران 27جنوری کو صورت حال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، تاہم شادیوں کیلئے عائد پابندیاں 24

جنوری سے نافذ العمل ہو کر 15؍ فروری تک جاری رہیں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube