Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2444568" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی اور  ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج بروز جمعرات انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 27 پیسے اضافے کے بعد 176.22 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے اضافے سے قیمت 177.80 روپے ہوگئی۔

مرکزی بینک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ کچھ  روز سے درآمدی بل کی ادائیگی ہورہی ہے جس سے ڈالر دباو کا شکار ہے تاہم پاکستان کے حوصلہ افزا معاشی اعداد وشمار کو دیکھتے ہوئے بظاہر ایسی کوئی وجہ نظر نہی آتی جس سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو۔

معاشی ماہرین کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نومبر میں 2.4 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 2.5 فیصد اضافے سے دسمبر میں ترسیلات زر 2.5 ارب ڈالر رہی جبکہ سالانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ظفر پراچہ کے مطابق اگر پاکستان کو آئی ایم ایف سے 28 جنوری کو ہونے والے جائزہ اجلاس میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط مل جاتی ہے تو اگلے ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے تک کم ہونے کی توقع ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Dollar, IMF, ڈالر، آئی ایم ایف
 
 
Facebook Twitter Youtube