Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

بھارت: 24گھنٹے میں کرونا کے 3لاکھ17ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2502657" align="alignnone" width="800"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

بھارت میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے تین لاکھ 17ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے 491 افراد ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں تین لاکھ 17ہزار532 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 82لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

وائرس سے متاثرہ 441افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس سے کرونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 87 ہزار693 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس پھیلنے کی شرح 16.41 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران بھارت میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے 9ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube