Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پاکستان میں داعش کے تربیتی کیمپ ہونے کا انکشاف

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago

کراچی میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والے داعش کے اہم کارندہ نے پاکستان میں داعش کا اسلحہ چلانے کا تربیتی کیمپ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد عبدالغنی عرف ابو منصور نے انکشاف کیا کہ داعش کا تربیتی کیمپ ’پری جل‘ بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع ہے جہاں اسے 14 روزہ کیمپ میں پستول اور کلاشنکوف چلانا سکھائی گئی جبکہ ملزم نے وہاں اینٹی کرافٹ گن بھی دیکھی۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ کیمپ میں عامر نامی دہشتگرد نے اسے پستول اور کلاشنکوف چلانا سکھائی جبکہ وہاں سیکھنے کے لیے دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔

ملزم نے مزید بتایا کہ اس نے سال 2020 میں تربیت مکمل کی تھی۔

گرفتار دہشتگرد کی جانب سے اہم انکشافات کے بعد فانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب سے داعش کے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube