Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پرویزمشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2502592" align="alignleft" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کر دی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کی گئی، سپریم کورٹ کے مطابق پرویزمشرف دوبارہ الیکشن لڑیں تو کاغذات پر اعتراضات کا دفاع کر سکیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سابق صدر مشرف نے 2013 کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، 2013 والی اسمبلی 2018 میں ختم ہوچکی ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ مشرف نے کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آج والا کیس خارج ہو چکا، دوسرا جب لگے گا تو فیصلہ ہوجائے گا۔

عدالت میں سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق صدر کی دوسری اپیل پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہے جو آج مقرر نہیں، جس پر عدالت نے مشرف کی دوسری اپیل لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ وکیل نے کہا کہ سابق صدر ملک سے باہر ہیں ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

اس دوران وکیل نے معزز عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اپیلیں ایک ساتھ ہی مقرر کی جائیں، جس پر نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ آج والا کیس خارج ہو چکا ہے، دوسرا جب لگے گا تو فیصلہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی اور پشاور ہائی کورٹس نے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے نااہل قرار دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube