Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا رجحان

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بروز جمعرات کاروباری دن کے دوران اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 574 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 280 کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 10 بج کے 41 منٹ پر 100 انڈیکس 575 پوائنٹس کی کمی سے 44 ہزار 275 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

ٹیکنالوجی، آٹوموبائل  اور سیمنٹ سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کےمطابق ٹی ورلڈ ٹیلی کام لمیٹڈ کےشیئرکی قیمت 1.39 فیصد کمی سے 2.13 روپے، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 7.49 فیصد کمی سے81.74 روپے اور انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 0.78 فیصد کمی سے ایک ہزار دو سو 89 روپے ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق دسمبر میں سیمنٹ کی فروخت میں 4.2 فیصد کمی ہوئی جس کے باعث سرمایہ کار تشویش کا شکار ہوئےلہذا سیمنٹ سیکٹر کے حصص کی خرید کے بجائے فروخت کا رجحان زیادہ ہے اور شئیرز کی ڈیمانڈ کم ہونے کے زیر اثر اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے۔

مزید برآں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 87 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے جو سات سال کی  بلند ترین سطح ہے جسے دیکھتے ہوئے سرمایہ کاروں کو لگتا ہے کہ پاکستان کے تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہوگا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر ملکی درآمدات کا حجم 66 فیصد اضافے سے 40 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا اس کے برعکس اسی دوران برآمدات کا حجم صرف 24.71 فیصد اضافے سے 15 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا جس کے باعث تجارتی خسارہ تقریبا 100 فیصد سے بڑھ کر 25.47 ارب ڈالر تک جاپہنچا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Stock Market, Bearish trend, اسٹاک مارکیٹ، مندی کا رجحان
 
 
Facebook Twitter Youtube