Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ویڈیو:گدھوں کے قریب گوشت کٹتا دیکھ کراہل محلہ پریشان

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago

نارتھ کراچی ميں گدھوں کے نزديک گوشت کٹتا ديکھ لوگ پريشان ہوگئے اورپوليس کو بلاليا۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ پانچ قصائی گوشت بنا رہے تھے اور سات گدھے ساتھ ہی بندھے تھے۔

رات کی تاريکی ميں ويران شادی ہال ميں گوشت کی کٹائی اور نزديک کھڑے گدھوں نے اہل محلہ کو پریشان کردیا۔ شہریوں نے ويڈيو بنائی اور پولیس کو بلا لیا۔

دن ميں بنائی گئی ايک اور ويڈيو ميں بھی ايسا ہی نظر آيا۔ ليکن سری تو گائے کی نظر آئی۔

محلے والے اب قصائيوں کو رنگے ہاتھ پکڑنے کي جستجو ميں ہيں، ليکن پوليس کے چھاپوں کے بعد ہال سے گدھے ايسے غائب ہوئے ہيں جيسے ان کے سروں سے سينگ۔

رہائشی بچی نے سما سے گفتگو میں کہا کہ لوگ بندے يہاں گوشت کاٹ رہے تھے، ميری بہن اور ہم نے ديکھا تو گدھے کا تھا، تھوڑی دير بعد آکر ديکھا تو گائے کی سری رکھی ہوئی تھی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ کل رات یہاں جب چھت پر کپڑے ڈالنے گئی تو گدھے ديکھے تھے، سوچا خالی جگہ پڑی ہے شاید کسی نے باندھ رکھے ہونگے مگر صبح ديکھا تو خون تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube