Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

محکمہ موسمیات نے مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کردیا

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2022 | Last Updated: 4 months ago

محکمہ موسمیات نے سانحہ مری سے پہلے جاری کیے گئے الرٹ جیسی ایک اور خطرات بھری پیشگوئی کردی ہے۔

میٹ آفس کے مطابق ہفتے سے پیر تک مری، گلیات، کشمیر، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے کئی مقامات پر بارشوں اور شدید برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شب ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور مری میں شدید برف باری کا امکان ہے، جو پیر تک جاری رہ سکتی ہے۔

اس ضمن میں ضلعی انتطامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہونے والی متوقع برفباری کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس مرتبہ 7 جنوری کو ہونے والی برفباری سے زیادہ برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube