Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کرونا ایس او پیز: محکمہ داخلہ سندھ نے نیاحکم نامہ جاری کردیا

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2022 | Last Updated: 4 months ago

محکمہ داخلہ سندھ کے نئے حکم نامے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 12سال سے کم عمر بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کراچی، حیدرآباد میں12سال سے کم عمر بچوں کو50فیصد اسکولوں میں بلانے کی اجازت ہوگی اور مذکورہ عمر کے بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نئے حکم نامے کے مطابق 12سال سے زائد عمر کے بچوں کی حاضری 100فیصد رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کراچی اور حیدرآباد میں انڈورتقریبات پر15فروری تک پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈورتقریبات میں300افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی تاہم سندھ کے دیگر شہروں میں آؤٹ ڈورتقریبات میں500افرادکی شرکت کی اجازت ہوگی۔

تقریبات میں شرکت کرنے والوں کاویکسی نیٹڈ ہونا لازمی قرار،نئی پابندیوں کا اطلاق 24جنوری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی میں کرونا مثبت کيسز کی شرح 40 فيصد سے بڑھ گئی ۔ سندھ کے تين ہزار دو سو 23 کيسز ميں سے دو ہزار 902 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں 460 اوميکرون سے متاثرہ ہیں۔ ملک بھر ميں ايک دن ميں کرونا کے 5 ہزار 472 مريض سامنے آئے، مثبت کيسز کی شرح نو اعشاريہ چار آٹھ فيصد جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آٹھ مريضوں کی جان گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube