Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

وزیراعظم کا شہزاد اکبرکی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2022 | Last Updated: 4 months ago

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری احتساب کےعمل پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوپن اینڈ شٹ کیسز بھی عدم پیروی کے باعث التوا کا شکار ہیں۔

گزشتہ ہفتہ ایک اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اربوں کی چوری کرنے والے تاثر دے رہے ہیں کہ اُن کا دامن صاف ہے اور اس کی وجہ  اوپن اینڈ شٹ کیسز کے تاحال منطقی انجام تک نہ پہنچانا ہے۔

وفاقی کابینہ کے کچھ سینئر اراکین پہلے ہی شہزاد اکبر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے تاہم ذرائع کے مطابق اب وزيراعظم عمران خان بھی مشیرا حتساب شہزاد اکبر کی کارکردگی سے مطمئن نہيں ہے اور حالیہ اجلاس کے میں ملک میں جاری احتساب کے عمل پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شہزاد اکبر کے متبادل کے لیے متعدد افراد کی انٹرویو بھی کرلیے جنہوں نے وزیراعظم کو احتساب کے عمل کو آگے بڑھانے کے بریفنگ بھی دی ہے۔

رہنما مسلم لیگ زبیرعمر نے خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے کرپشن کی اربوں ڈالر کی نشاندہی کا دعویٰ کیا تھا مگر اس میں اب تک ایک روپیہ ریکور نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے کوئی بھی ہوتا تو اس نے فیل ہی ہونا تھا۔

رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اب تک کوئی وعدہ پور نہیں کیا نہ اس وقت کوئی ادارہ بہتر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرعظم کو اپنے علاوہ کسی پر اعتماد نہیں یہ ان کی ناکامی کی علامت اور عمران خان اب اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنا چاہتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube