Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں دوسرے روزبھی اضافہ

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2437533" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج بروز بدھ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 4 پیسے اضافے کے بعد 176.22 روپے ہوگئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 177.70 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ 

مرکزی بینک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.02 فیصد سے بڑھ گئی۔

کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز درآمدی اشیاء کی مد میں پیمنٹ ہورہی ہے جس سے ڈالر تھوڑا دباو کا شکار ہے تاہم 4 پیسے کا اضافہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

اُن کے مطابق فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا ہے جو کہ آئی ایم ایف کی قرض پروگرام بحالی کی شرائط میں سے ایک ہے تو اُمید کی جارہی ہے کہ آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کے قرض کی اگلی قسط مل جائے گی جس سے ڈالر پر موجود دباو میں کمی آئے گی۔

ظفر پراچہ کے مطابق اگر پاکستان کو آئی ایم ایف سے 28 جنورہی کو ہونے والے جائزہ اجلاس میں 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط مل جاتی ہے تو یہ امکان ہے کہ اگلے ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے تک کم ہوجائے گی۔   

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Dollar, IMF, ڈالر، آئی ایم ایف قرض پروگرام
 
 
Facebook Twitter Youtube