Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2290599" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج بروز بدھ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائا تھا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے جس کے باعث انہوں نے  احتیاط کے طور پر سرکاری مصروفیات ترک کر دیں اور طبیعت بہتر ہونے پر ویڈیو کانفرنس کے زریعے میٹنگز کریں گے۔

اجلاس میں نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ، داسو ہائیڈرو پاور منصوبے پر کام کے دوران دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے لواحقین کیلئے معاوضے کی منظوری دیئے جانے کا امکان تھا۔

دستاویز کے مطابق اجلاس میں  جذبہ خیر سگالی کے طور پر افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ای سی سی ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید برآں ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کی خریداری کیلئے 6 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری متوقع ہے۔ اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جانا تھا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آئندہ ربی سیزن کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات اور تمباکو کی کم از کم امدادی قیمت کے تعین کیے جانے کا بھی امکان تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
ECC Meeting, FBR, ای سی سی اجلاس، ایف بی ار
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube