Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

یاور مہدی،ایسا کہاں سے لائیں کہ تجھ سا کہیں جسے

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2022 | Last Updated: 4 months ago

ریڈیو پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور معروف براڈ کاسٹر یاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ کراچی میں آج بروز بدھ 19 جنوری کو امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی شاہ فیصل میں بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔

مرحوم یاور مہدی ریڈیو پروگرام بزمِ طلبہ کے پروڈیوسر رہے، آپ ریڈیو پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھے۔

یاور مہدی نے بزمِ طلبہ کے ذریعے نوجوان شعرا اور ادیبوں کی تربیت کی، انہوں نے متعدد فنکار، شُعرا اور ادیب متعارف کروائے۔

خوش بخت شجاعت، رضا ربانی، پروین شاکر، اسد اشرف ملک یاور مہدی کے شاگرد رہے۔

یاور مہدی نے آرٹس کونسل کراچی کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

سابق سینیر وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان حسن مہدی ان کے چھوٹے بھائی تھے، جن کا انتقال 2019 میں امریکی شہر میامی میں ہوا۔

یاور مہدی نہ صرف ریڈیو پاکستان کراچی بلکہ کچھ عرصہ خضدار میں بھی خدمات سرانجام دیتے رہے، وہ کراچی آرٹس کونسل میں بھی اخلاقی اقدار، ادب و فن، معاشرتی اصلاح اور شخصیت سازی کے حوالے سے بے حد فعال کردار ادا کرتے رہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube