Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

لاہور: گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 19, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2501347" align="alignleft" width="816"] فائل فوٹو[/caption]

لاہور کے قریب کاہنہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تمام افراد کو سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل کیے گئے افراد میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ مقتولین کی شناخت ڈاکٹر ناہید سبطین، تیمور سلطان، ماہ نور، فاطمہ جنت کے ناموں سے کی گئی۔

مقتولہ کا اپنا گھر تھا، جس میں انہوں نے اپنا ایک کلینک بنایا ہوا ہے۔ اہل محلہ کے مطابق وہ پچیس سال سے یہاں رہائش پذیر تھے۔

ڈاکٹر ناہید کی لاش گھر کی بالائی منزل سے ملی، جن کی عمر 45 برس، جب کہ بیٹے کی عمر 22 اور بیٹیوں کی عمریں بالترتیب 15 اور 17 برس تھیں۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات رات ایک سے دو بجے کے درمیان ہوئی ہے۔ بڑا بیٹا زین دوسرے گھر سویا ہوا تھا، جس کی وجہ سے بچ گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے۔

تمام افراد کو تیس بور پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube