Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2022 | Last Updated: 4 months ago

ممبئی ڈاکیارڈ پر بھارتی نیوی کے بحری جہاز میں دھماکے سے 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی بحریہ نے واقعے کی تصدیق کردی۔

منگل کی شب بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدقسمت واقعہ نیول ڈاک یارڈ ممبئی میں پیش آیا، آئی این ایس رنویر کے اندونی کمپارٹمنٹ میں ایک دھماکے سے 3 نیول اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

بھارتی وزیر دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحری جہاز میں دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بھارتی میڈیا پر جاری خبروں کے مطابق دھماکے میں کم از کم 11 اہلکار زخمی بھی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے حالات کو قابو میں کرلیا تھا، واقعہ شام 4 بجے کے قریب پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی این ایس رنویر نومبر 2021ء سے ایسٹرن نیول کمانڈ کا حصہ ہے اور جلد ہی اسے بیس پورٹ پر واپس آنا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube