Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

عائزہ خان کو سینئرز نے کیا چیلنج دیا تھا؟

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 18, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں کراچی میں اپنے کالج کی ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کالج کی دنوں کی یاد تازہ کردی۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے کالج کی تقریب میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے طالب علمی کے زمانے کی کچھ پرانی یادوں کا تذکرہ کیا۔

عائزہ نے بتایا کہ انہیں شروع سے ہی ہر کوئی اداکاری کے لیے پیش کش کیا کرتا تھا، اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کا کالج میں پہلا ہفتہ تھا تو ان کے سینئرز نے ان کی کلاس لے لی تھی۔

عائزہ خان نے کہا کہ سینئرز نے کسی کو پروپوز کرنے کا چیلنج دیا تھا اور اس کے علاوہ بھی عجیب چیلنجز پورے کرنے کو کہا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ سب کچھ دیکھ کر پریشان ہوگئی تھیں لیکن پھر سوچا کہ وہ ان کو کرکے دکھائیں گی اور ڈریں گی بالکل نہیں، سارے چیلنجز پورے کیے اور پھر تمام سینئرز کے ساتھ دوستی ہوگئی تھی۔

عائزہ خان کا کہنا تھا کہ دراصل، لوگ دیکھ سکتے ہیں اور پہچان لیتے ہیں کہ اس انسان میں کچھ کر دکھانے کا ٹیلنٹ ہے، اس میں اعتماد ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube