Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ساحرعلی بگا نے کنسرٹ کیوں روکا؟، ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 18, 2022 | Last Updated: 4 months ago

گلوکار اور موسیقار ساحرعلی بگا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں انے اچانک پرفارمنس روک دی ۔

ساحر علی بگا کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں انہیں اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو جگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکاری کے دوران گلوکار کنسرٹ میں موجود حاضرین کو بھی خاموش کرواتے ہیں اور خود بھی ’اذان ہورہی ہے‘ کہہ کر خاموش کھڑے ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کے اس اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔

ساحرعلی بگا کا شمار پاکستان کے معروف گلوکار، موسیقار اور کمپوزرز میں ہوتا ہے، انہوں نے سمیت کئی ہٹ پاکستانی گانے گائے اور ان کی موسیقی دی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube