Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کیلئے جذباتی پیغام

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 18, 2022 | Last Updated: 4 months ago

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر ایک جذباتی بیان شیئر کیا تھا ۔

ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر کی ریٹائرمنٹ پر ایک طویل جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے ماضی کے قصوں کا تذکرہ بھی کیا۔

انوشکا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے 2014 کا وہ دن آج بھی یاد ہے جب آپ نے دھونی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور خود کو کپتان بنائے جانے کا تذکرہ کیا تھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ اُس دن کے بعد سے میں نے آپ کی کامیابی اور ترقی دیکھی، میں بطور بھارتی شہری آپ کی قیادت اور ٹیم کی کامیابیوں جبکہ بیوی ہونے کی حیثیت سے آپ کے اندر پیدا ہونے والی بہتری اور تبدیلی پر فخر محسوس کرتی ہوں۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/p/CYyUQ-ksZk8/embed/"]

انوشکا شرما نے لکھا کہ آپ نے اس دور میں میدان کے علاوہ بھی بہت سارے چیلنجز کا سامنا کیا کیونکہ زندگی آپ کا ان جگہوں پر امتحان لیتی ہے جہاں آپ توقع بھی نہیں کرسکتے، مگر مجھے فخر ہے کہ آپ نے اپنے ارادوں اور بلند پرواز کے درمیان کسی چیز کو رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

انہوں نے لکھا کہ کچھ شکستوں کے بعد آپ کی آنکھوں میں آنسو تھے اور اُس وقت میں آپ کے ساتھ بیٹھی تھی، آپ نے میدان میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کی اور آگے بڑھنے کی ہمت کو باندھ کر رکھا۔

انوشکا نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ نے کبھی عہدے کا لالچ نہیں کیا، ہاں مسلسل کوشش کرنے کی عادت نے میری اور مداحوں کی نظر میں آپ کا ایک مقام بنا دیا ہے جسے کبھی کوئی ختم نہیں کرسکے گا، آپ نے سات برسوں کے دوران بہت اچھا کیا اور بطور کپتان بہت کچھ سیکھا جسے اب ہماری بیٹی وامیکا بھی دیکھے گی اور فخر محسوس کرے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube