Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

مثبت کرونا کیسز میں اومی کرون کی شرح 70فیصد تک پہنچ گئی

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2022 | Last Updated: 4 months ago

corona-1-1

ملک میں اومی کرون کرونا وائرس کے دیگر ویرینٹ کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوکر سامنے آیا ہے اور مثبت کرونا کیسز میں سے 70 فیصد کیسز اومی کرون کے نکل رہے ہیں۔

کرونا کی اس نئی قسم کی تشخیص کی سہولت صرف تین بڑے شہروں میں ہی دستیاب ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے سما سے گفتگو میں تصدیق کی کہ روزانہ مثبت کیسز آرہے ہیں جن میں سے 70فیصد اومی کرون کے ہیں۔

نوشین حامد نے بتایا کہ اومی کرون کی تشخیص جینوم سیکوئنسنگ سے ممکن ہے لیکن جینوم سیکوئنسنگ لیبارٹریاں صرف اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہیں۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نے تعلیمی اداروں کی مکمل بندش کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے ویکسینشن لازمی ہونی چاہیئے، ویکسین شدہ طلبا اور اساتذہ کے لیے ادارے بند کرنے کا جواز نہیں۔

نوشین احمد کا کہنا تھا کہ شادی ہالز بھی 10فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں بند ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube