Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کراچی: کرونا کی پانچویں لہر، بچوں کو لازمی ویکسینیشن کرانے کی ہدایت

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2219229" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

کرونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر ڈی جی اسکولز سندھ نے والدین کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں بچوں کو لازمی ویکسینیشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اسکول ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کی جانب سے تمام اسکولوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق اومی کرون بچوں پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے اس لیے والدین بچوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکالیں جبکہ شاپنگ مال اور شادی جیسی بڑی تقریبات میں بھی شرکت نہ کریں۔

اسکول اور کلاس میں ماسک لازمی پہن کر رکھیں اور اسکول سے گھر واپسی پر باہر سے کچھ نہ خریدیں، بچے ہمارا مستقبل ہیں اس لیے ان کا خاص خیال رکھیں۔

کوویڈ ویرینٹ وائرس 40 فیصد سے زائد پھیل چکا ہے، یہ وائرس پاکستان میں بلعلوم اور کراچی میں بالخصوص تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ہدایت نامہ کے مطابق حکومتی فیصلے کے تحت تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور تعلیمی سلسلہ برقرار رہے گا، وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube