سوات کے تحصیل کبل میں ہینڈ گرینیڈ پھٹنے سے 2 کمسن بھائی جان بحق جبکہ تیسرا بھائی زخمی ہوگیا۔
ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ بچوں نے ہینڈ گرینیڈ کو سکریپ سمجھ کر گھرلایا تھا اور جب ہینڈ گرینیڈ کو آگ میں ڈالا تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔
حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 11 سالہ کریم اللہ اور 9 سالہ جمال جاں بحق جبکہ 7 سالہ ابوبکر زخمی ہوگیا ہے۔
زاہد نواز مروت کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد پولیس نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔