Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

اسٹاک مارکیٹ،کاروباری دن کے پہلے روزمندی کا رجحان

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بروز پیر کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 146 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 617 کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 11 بج کے 10 منٹ پر 100 انڈیکس 370 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 389 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

ٹیکنالوجی اور سیمنٹ سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 9 ارب 10 کروڑمالیت کے 22کروڑ 92 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کا مین بورڈ بھی تیکنیکی خرابی کے باعث آج بند رہا۔

تجزیہ کار رضا جعفری کا کہنا تھا کہ امریکہ میں شرح سود کو ردوبدل کے باعث ٹیکنالوجی سیکٹرعالمی سطح پر دباؤ کا شکار ہے جس کے زیرِاثرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق دسمبر میں سیمنٹ کی فروخت میں 4.2 فیصد کمی ہوئی جس کے باعث سرمایہ کار تشویش کا شکار ہوئےلہذا سیمنٹ سیکٹر کے حصص کی خرید کے بجائے فروخت کا رجحان زیادہ ہے اور شئیرز کی ڈیمانڈ کم ہونے کے زیر اثر اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کےمطابق ٹی آرجی پاکستان لمیٹڈ کےشیئرکی قیمت 7.17فیصد کمی سے96.78 روپے،ورلڈ ٹیلی کام لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 3.24 فیصد کمی سے2.39 روپے،میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 0.67 فیصد کمی سے 33.90 روپے اور پاورسیمنٹ لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 0.60 فیصد کمی سے6.6 روپے ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube