Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2444568" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج بروز پیر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے کمی کے بعد 175.92 روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 177 روپے پر آگیا۔  

مرکزی بینک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.09 فیصد سے کم ہوگئی۔

رواں ماہ ڈالرکی قدرمیں اب تک 2.32روپے یا 1.3 فیصدکی کمی آچکی ہے، 29 دسمبر2021کوڈالرکی قیمت178.24روپےکی بلندسطح پرپہنچا تھا جبکہ 27دسمبرکو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 181 روپے 50 پیسےکی بلندسطح پرپہنچاتھا جس میں اب تک 4 روپے 50 پیسے کی کمی آچکی ہے۔

کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کروالیا گیا ہے جس میں تقریبا 350 ارب کی اشیاء پر ٹیکس چھوٹ واپس لے لی گئی اور یہ آئی ایم ایف کی قرض پروگرام بحالی کی شرائط میں سے ایک ہے تو اُمید کی جارہی ہے کہ آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کے قرض کی اگلی قسط مل جائے گی جس سے ڈالر پر موجود دباو میں کمی آئی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.5 ارب ڈالر پاکستان بھیجے جو کہ نومبر میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر سے تقریبا 2.5 فیصد زیادہ ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر میں ہونے والی درآمدات نومبر کے مقابلے 5 فیصد کم تھی جس سے ڈالر پر موجود دباو میں کمی آئی ہے۔

ظفر پراچہ کے مطابق اگر پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط مل جاتی ہے تو یہ امکان ہے کہ اگلے ایک ماہ میں ڈالر کیق قیمت 2 روپے تک کم ہوجائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube