Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

پی ایس ایل7:شائقین سےمتعلق فیصلہ نہ ہوسکا

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2022 | Last Updated: 4 months ago

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں شائقین کرکٹ کے حوالے اہم فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) جلد کرے گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب سمیت ٹکٹ کا سیلز ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

این سی او سی سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹکٹس فروخت کا ریکارڈ مانگ لیا ہے، جس کے بعد پی ایس ایل میں کتنے فیصد شائقین کرکٹ میچ اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے اس کا فیصلہ ہوگا۔

قبل ازیں این سی او سی نے شائقین کرکٹ کی 100 فیصد تعداد کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی تھی جبکہ ایک ہفتہ قبل پی ایس ایل7 کے ٹکٹوں بھی آن لائن فروخت کیے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube