Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع نہ کریں، حریم شاہ

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 17, 2022 | Last Updated: 4 months ago

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں۔

لندن میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف کو آج لے کر آئیں گے کل لے کر آئیں گے، آج تک تو کچھ کر نہیں سکے، میں تو معمولی شخصیت ہوں، شہزاد اکبر کے خط سے خائف نہیں، لندن میں ‘چِل’ کر رہی ہوں، برطانیہ میں ثبوت چلےگا باتیں نہیں، حکام کے رابطوں اور کیسوں سے نہیں گھبراتی کچھ اور حقائق بھی بتاسکتی ہوں۔

شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنےکے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، شہزاد اکبر، نواز شریف کو تو یہاں سے ہلا نہیں سکے، وہ یہاں اپنی زندگی مزے سے گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود مشہور ہونے کے لیے میرے خلاف خط لکھنے کی بات ہورہی ہے، پاکستانی پاسپورٹ کی قدر کےحوالے سے خبر بھی آگئی ہے،میں نے بھی تو سچی بات کی تھی، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ اور کرنسی کی قدر مزید گرتی جا رہی ہے۔

ہفتے کے روز نمائندہ سماء سے گفتگو میں  شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ مذاق نہيں حريم شاہ کی ويڈيو کو درگزر نہيں کريں گے اور اس سلسلے میں سنجيدہ ايکشن ہوگا۔

حریم شاہ کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور نوٹس جاری

 وزيراعظم کے مشير برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اگر حریم شاہ نے مذاق بھی کيا تو تحقيقات ضرور ہوں گی۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس بین الاقوامی کرنسی موجود ہے، اپنے ہاتھ میں لاکھوں پاونڈز اٹھائے ہوئے حریم نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے حال ہی میں لندن کے لیے فلائٹ لی ہے، اگرچہ ٹک ٹاکر بحفاظت لندن پہنچ گئی لیکن اسے ابھی معلوم ہوا کہ اتنی رقم برطانیہ کی پروازوں میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

حريم شاہ نے پاکستان سے بھاری رقم ليکر با آسانی لندن پہنچنے کا پہلے دعویٰ کیا لیکن جب ايف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقيقات شروع کیں تو حريم شاہ نے يوٹرن لے ليا۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شريف اپنے بھائی نواز شريف کے ضمانتی ہيں ان سے جواب دہی اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہيے۔

انہوں نے کہا کہ نوازکی واپسی کےلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہبازشریف کيخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube