Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

نامور پاکستانی اداکار رشید ناز انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 17, 2022 | Last Updated: 4 months ago

ٹیلی ویژن اورفلم کے نامور اداکار رشید ناز انتقال کرگئے وہ رشید ناز طویل عرصے سے بیمارتھے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

اداکار رشید ناز کی بہو اور اداکارہ مدیحہ نقوی نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، انہوں نے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست بھی کی۔

رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختون خوا میں پیدا ہوئے، 1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے میں بطور اداکار اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی پہلی اردو فلم سید نور کی ’ڈکیت‘ تھی، انہوں نے شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لیے‘ میں بھی کام کیا۔

رشید ناز نے کئی پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔ ان کا پہلا اردو ڈرامہ ’ایک تھا گاؤں‘ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ’ناموس‘ تھا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube