Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کراچی: کازساز کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 16, 2022 | Last Updated: 4 months ago

کراچی میں شارع فیصل کارساز کے مقام پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق، جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثہ اتوار 16 جنوری کی صبح پیش آیا۔ تصادم کے بعد ایک گاڑی پہلے کھمبے سے ٹکرائی اور پھر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیوں کی رفتار تیز تھی جس کے باعث حادثہ ہوا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارتضا اور رافع کے نام سے ہوئی ہیں، لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، جب کہ کچھ دیر تک ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی، تاہم ٹریفک پولیس نے گاڑیاں ہٹانے کے بعد ٹریفک کو بحال کردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube