Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

پوائنٹ آف سیل سے خریداری، لاکھوں روپے کے انعامات کااعلان

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2022 | Last Updated: 4 months ago

ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیل سے خریداری کرکے قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ دس لاکھ روپے کا بمپر پرائز تنویر احمد نامی شہری نے جیتا۔ انعامی رقم سے نان فائلر سے 40 فیصد اور فائلر سے 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی ہوگی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام پوائنٹ آف سیل سے خریداری کرنے والوں میں انعامات کی تقسیم کیلئے قرعہ اندازی ہوئی، جس کے تحت ایک ہزار خوش نصیبوں نے 50 ہزار روپے، ڈھائی لاکھ روپے جیتنے والے 4 افراد کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، 2 شہریوں نے 5 لاکھ روپے کے انعامات اور ایک شہری نے 10 لاکھ روپے کا بمپر انعام جیت لیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انعام حاصل کرنیوالوں کو ان کے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کردئیے گئے ہیں، انعامی رقم سے نان فائلر سے 40 فیصد اور فائلر سے 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی ہوگی۔

ایف بی آر کے مطابق 5 لاکھ روپے کے دو انعامات جیتنے والوں میں فرحان اکرم اور آفتاب احمد شامل ہیں جبکہ 10 لاکھ روپے کا بمپر پرائز تنویر احمد نے جیتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے بمپر پرائز کی قرعہ اندازی کی، چیئرمین ایف بی آر نے دس لاکھ روپے جیتنے والے خوش نصیب تنویر احمد سے فون پر بات کیں، انہیں 15 فروری کو ہونیوالی تقریب میں انعامی رقم دی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے ٹیکس فراڈ میں کمی اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی، پاکستان میں 18 سے 20 کھرب روپے کی ریٹیل مارکیٹ ہے تاہم کل 4 کھرب روپے کی سیلز کے اعداد و شمار ایف بی آر آتے ہیں۔

ڈاکٹر اشفاق احمد نے شہریوں سے اپیل کی کہ صرف ان جگہوں سے خریداری کریں جو ایف بی آر کے پی او ایس نظام سے منسلک ہیں، جو افراد رجسٹرڈ  پوائنٹ آف سیل سے خریداری کریں گے اور رسید کی تصدیق نہیں کریں گے، ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube