Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

آن لائن لوٹ مار کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا گیا

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان میں آن لائن فراڈیوں نے شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالتے ہوئے بينک کے ہیلپ لائن نمبر سے ملتے جلتے نمبر جعلسازی کے ليے استعمال کرنے شروع کردیے۔

ايف آئی اے کے مطابق جعل ساز بینک کی ہیلپ لائنز سے مشابہہ نمبروں سے شہریوں کو فون کرکے خود کو بینک عملہ ظاہر کرتے ہیں اور ان سے نجی معلومات لے کر ان کے لاکھوں روپے ہتھیا لیتے ہیں۔ بینکس کی ہیلپ لائن والے نمبر کے آگے ایک صفر لگا کر جعل سازوں کو منہ مانگے داموں بیچا جاتا ہے۔

سائبر کرائم سندھ کے افسر عمران ریاض کا کہنا ہے کہ اس طریقہ واردات سے اب تک سیںکڑوں شہریوں کے اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کرکے انہیں ان کی جمع پونجی سے محروم کیا جاچکا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سرکاری اور نجی ادارہ ذاتی معلومات جاننے کے لیے فون نہیں کرتا لہٰذا شہری ایسی کالز پر ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube