Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا۔ فی تولہ نرخ 400 روپے بڑھ گئے، فی اونس قیمت 2 ڈالر کم ہوگئی۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 125 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 296 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 2 ڈالر کمی سے 1819 ڈالر ہوگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1450 روپے اور 10 گرام 1243.14 روپے پر برقرار ہے۔ فی اونس چاندی 23.06 ڈالر پر آگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube