Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

کروناکی اومی کرون قسم4 گناتیزی سےپھیل رہی ہے،پروفیسرمحمودشوکت

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پنجاب کے کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کےچیئرمین پروفيسرمحمودشوکت نے کہا ہے کہ اب نزلہ و زکام کوکرونا کی اومی کرون قسم میں شمار کیا جارہا ہے۔

سماء سےخصوصی بات کرتےہوئے پنجاب کےکرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے چیئرمین پروفیسرمحمود شوکت کےمطابق اب نزلہ زکام کو موسمی مت سمجھا جائے۔

انھوں نےکہا کہ کرونا کی اومی کرون قسم گلے کو زیادہ متاثرکرتی ہے۔

پروفيسرمحمودشوکت نے کہا کہ کرونا سے صحت یاب لوگوں کی بڑی تعداد دوبارہ متاثر ہورہی ہے اورشادی بیاہ اور اجتماعات کی وجہ سے کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ کرونا کی اومی کرون قسم گلے کو زیادہ متاثرکرتی ہے اور پھیپھڑوں کونہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اومی کرونا سے لاہوراور راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube