Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

بجلی، رقم کی بچت کیلئےوزارت سائنس کےپاس کیامنصوبہ ہے؟

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 4 months ago

آئندہ گرمیوں میں ملک بھر میں صرف وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے منظور شدہ پنکھے ہی فروخت ہوسکیں گے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق ملک میں اس وقت 10 کروڑ پنکھے استعمال ہو رہے ہيں اور ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث پنکھے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کم بجلی خرچ کرنیوالے پنکھوں کے استعمال سے بجلی کے بل میں بھی کمی آئے گی جبکہ بچت ہونیوالی بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔

وزارت سائنس کے مطابق اس فیصلے سے 34 سو میگاواٹ بجلی بچائی جا سکے گی۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق جون 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
پنکھے، بجلی کا بل، Fan, Electricity Bill
 
 
Facebook Twitter Youtube