Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

آنسو نہ آئیں؟ کیا آپ بھی ایسا پیازاستعمال کرنا چاہیں گے

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2022 | Last Updated: 4 months ago

 

 کیا آپ بھی پیاز کاٹتے ہوئے آنسو آنے سے پریشان ہیں تو بہت جلد ایک ایسا پیاز متعارف کروایا جا رہا ہے جو آپ کے آنسو نہیں نکلنے دے گا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈپینڈںٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں پہلی مرتبہ ایک ایسا پیاز تیار کرلیا گیا ہے جو آپ کے آنسو نہیں نکلنے دے گا۔

 رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ’آنسوؤں کے بغیر‘ پیاز فروخت کے لیے تیار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ پیاز کی یہ قسم ’سنیئنز‘ اگلے ہفتے سے منتخب اسٹورز میں دستیاب ہوگی، جس کے بارے میں ان کے فروخت کندہ کا دعویٰ ہے کہ ان سے آنکھوں میں آنسو نہیں آتے۔

امریکہ میں لانچ کیے جانے والے اس برانڈ کے مطابق اس پیاز کی افزائش میں انہیں 30 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا تاکہ وہ ایک ایسی قسم تلاش کر سکیں جو کاٹے جانے پر ایسے بخارات خارج نہ کرے جو آنکھوں میں آنسو لاتے ہیں۔

ابتدائی طور پر 3 سنیئنز پیاز کے پیکٹ کی قیمت ڈیڑھ پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس پیاز کو جینیاتی طور پر تبدیل نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس کی افزائش کی گئی ہے اور سنیئنز پیاز کا ذائقہ عام پیاز سے مختلف ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سنیئنز پہلے سے ہی امریکہ میں فروخت کیے جا رہے ہیں تاہم عالمی سطح پر ان کو پذیرائی نہیں ملی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ میں 2018 کے ایک جائزے میں کہا گیا ہے کہ یہ پیاز ضرورت سے زیادہ میٹھے ہیں اور ذائقے کے ساتھ ساتھ ان کی کوئی بو بھی نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube