Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کواڈ لیٹرل سیریز: تفصیلات سامنے آگئیں

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان ،بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا مارچ میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آئندہ اجلاس میں 4 ممالک کی ٹی20 سیریز کے حوالے سے متعلق تجویز پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین رمیز راجا آئی سی سی کی گورننگ باڈی سے سیریز کے لیے گرین سگنل ملنے کے لیے پر امید ہیں۔

تجویز کے تحت چاروں ممالک ہر سال سیریز کی میزبانی کریں گے جبکہ افتتاحی سیریز کی میزبانی پاکستان کرے گا، اسی طرح چاروں میزبان ممالک میں ٹکٹوں اور براڈ کاسٹرز سے حاصل ہونے والا رینیو بھی سب میں برابر تقسیم ہوگا۔

پاک بھارت کرکٹ کیلئے رمیز راجا کی تجویز سامنے آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ رمیز راجا 4 ممالک کی کواڈ لیٹرل سیریز کے حوالے سے آئی سی سی کے اگلے اجلاس میں تجویز پیش کریں گے۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم رواں سال مارچ میں 23 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، اس دورے کے دوران دونوں ٹیمیں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلیں گی۔

آسٹریلیا 23سال بعد پاکستان آنےکو تیار

واضح رہے کہ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان دو طرفہ آخری مشترکہ سیریز 13-2012 میں کھیلی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube