Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

وزیراعظم کے معاون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2494632" align="alignleft" width="768"] فائل فوٹو[/caption]

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ملک امین اسلم نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو اسلام آباد میں اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی بھی دوسری مرتبہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں، جب کہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین بھی گزشتہ ہفتے کرونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھیں۔

دوسری جانب نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کوونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 974 ہوگئی ہے، پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار 174 ہوگئی۔

تازہ ترین ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 479، سندھ میں 4 لاکھ 88 ہزار 608، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 790، بلوچستان میں 33 ہزار 661، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 495 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 708 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ 91 ہزار 112 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 540 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 59 ہزار 253 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 615 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 13 ہزار 81، سندھ میں 7 ہزار 682، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 943، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 748 مریض کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر چکے ہیں۔

قبل ازیں این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ویکسین سے متعلق بتایا کہ کام ابھی ختم نہیں ہوا، اسے مزید بڑھانا ہے، ملک کی ساڑھے 7 کروڑ آبادی مکمل ویکسین شدہ ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 10 کروڑ سے زائد لوگوں کو کم از کم ایک خوراک لگ گئی، انسداد کرونا ویکسینیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube