Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

بہاولپور:نورمحل کاحسن کئی عشروں میں بھی ماندنہیں پڑا

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 10, 2022 | Last Updated: 4 months ago

 بہاولپور کا نورمحل اپنی مثال آپ ہے۔150 سال پرانے اس محل کے دلکش مناظردیکھنے لوگ دور دور سے آتےہیں۔

تاریخی شہربہاولپور میں واقع نورمحل اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔ سرائیکی وسیب کا اہم شہر بہاولپور نوابوں کے عہد کی حسین یادیوں سموئے ہوئے ہے۔

فن تعمیر کے اس نادرنمونے نور محل کومغربی اور اسلامی طرز تعمیرات کے امتزاج سے  1872 میں  نواب صادق محمد خان کی جانب سے3 سال کے عرصے میں تعمیر کروایا گیا۔

محل  کےدرو دیوار صدیاں گزر جانے کے باوجود بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہاں نواب کے تخت سمیت ان کے استعمال کی تمام اشیاء آج بھی محفوظ ہیں ۔

 رات کی تاریکی میں یہ محل روشنیوں سے جگمگانے لگتا ہے۔ یہاں ہررات تھری ڈی لائٹ شو کا خاص اہتمام بھی کیا جاتاہے۔

روشنیوں کا یہ منظر محل کے حسن کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرتا ہے۔ بہاولپور کا نورمحل دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ نوابوں کے ریاستی دورکا ایک عظیم منظر بھی پیش کرتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube