قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے تحفہ دیا ہے۔
سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز چنائی سپر کنگز کی دستخط شدہ شرٹ تحفے میں دی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق کپتان کا یہ تحفہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔
حارث کا ڈیبیو، میلبرن کی امید پر پورا نہ اتر پائے
گزشتہ سیزن میں حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کے 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں تھی جس میں سڈنی تھنڈر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور ہوبارٹ ہریکینز کیخلاف 5 وکٹیں شامل تھی۔
یاد رہے کہ حارث رؤف نے 8 ون ڈے اور 32 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ 2020 میں انہوں نے دونوں فارمیٹ میں ڈیبیو میچ کھیلا۔
The legend & capt cool @msdhoni has honored me with this beautiful gift his shirt. The “7” still winning hearts through his kind & goodwill gestures. @russcsk specially Thank you so much for kind support. pic.twitter.com/XYpSNKj2Ia
— Haris Rauf (@HarisRauf14) January 7, 2022