Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں3.1ارب ڈالرسے زائدرقم جمع

SAMAA | - Posted: Jan 7, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 7, 2022 | Last Updated: 4 months ago

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت اب تک 3 لاکھ 22 ہزار 463 اکاؤنٹس کھول لئے، جس میں اب تک 3.16 ارب ڈالرز جمع کرائے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں 24.4 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جو نومبر کے ڈپازٹس 23.9 کروڑ ڈالر سے 2.1 فیصد زیادہ ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کی جانے والی رقم 3.1 ارب ڈالر میں سے 68 فیصد یا 2.14 ارب ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق 14 ماہ کی مدت کے دوران 175 ممالک سے 3 لاکھ 22 ہزار 463 کھاتے (اکاؤنٹس) کھولے گئے جبکہ ماہانہ بنیاد پر کھولے گئے کھاتوں کی تعداد میں بھی 7.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ستمبر 2020 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا افتتاح کیا تھا، اس منصوبے کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن آئے بغیر غیر ملکی اور مقامی کرنسی میں اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں۔

انہیں صرف اپنی بنیادی معلومات اور دستاویز اسٹیٹ بینک پاکستان کو آن لائن فراہم کرنا ہوں گے، اس کےعلاوہ وہ پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ سمیت دیگرشعبوں میں براہ راست سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔

ڈیجیٹل اکاؤنٹ کےذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک میں تمام ادائیگیوں کی سہولت حاصل ہے، ان سہولیات میں،فنڈزٹرانسفر، بل پیمنٹس، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، پراپرٹی اور رقم میں سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Roshan Digital Account, Naya Pakistan Certificate, روشن ڈیجیٹل اکاونٹ، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube