Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کوویڈ-19ایس اوپیزکی خلاف ورزی، جوکووچ کاآسٹریلیاویزامنسوخ

SAMAA | - Posted: Jan 6, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 6, 2022 | Last Updated: 4 months ago

آسٹریلیا نے کوویڈ-19 پروٹوکولز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے پر پرٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا، جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے ملیبرن پہنچے تھے۔

ائیرپورٹ حکام نے سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار کوویکسین سے اسثنیٰ اور غلط ویزا پر روکا ہے جبکہ جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جوکووچ کو ویکسینیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن کھیلنا تھا تاہم ان کی ٹیم نے اس ویزے کی درخواست نہیں دی ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔

جوکووچ سے ائیرپورٹ حکام نے 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی جس کے بعد ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا۔

آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور عملے کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے یا پھر کسی آزاد پینل کے ذریعے استشثنیٰ حاصل ہو۔

آسٹریلوی بارڈر فورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوکووچ آسٹریلیا میں داخلے کی شرائط پورا کرنے کے لیے مناسب ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے اس لیے ان کا ویزا منسوخ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب نوواک جوکووچ کے وکلاء نے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube