Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

کرپشن کی وجہ سے ملک میں گورننس متاثر ہوئی،شاہ محمود

SAMAA | - Posted: Jan 6, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 6, 2022 | Last Updated: 4 months ago

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سےملک میں گورننس متاثرہوئی ہے اور کوالٹی آف سروسزعوام کو نہیں دے پارہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے خود مختار مستقل انسانی حقوق کمیشن کے 7 ویں بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کیا۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ کرپشن کے خلاف جنگ اور تمام انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تمام انسانی حقوق کو شرمندہ تعبیر کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ کرپشن ہے اور کرپشن اچھی حکمرانی اور جمہوریت کی جڑوں پر ضرب لگاتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کرپشن ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو مجروح کرتی ہے اور خاص طور پر غریب اور محروم طبقات کے لئے مواقع کی راہیں کم کرتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک سے ناجائز دولت بڑی مقدار میں بیرون ملک چلی جاتی ہے، منظم لوٹ مار اورناجائز اثاثوں کی غیرقانونی منتقلی کے ترقی پزیر اقوام پر بے پناہ منفی اثرات ونتائج ہوئے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی خزانے سے لوٹی گئی اس دولت سے ترقی کی ضروریات کو پورا کیاجاسکتا تھا،خاندانوں کو ضروری ادویات فراہم کی جاسکتی تھیں،روز موت کے منہ میں جاتے ہزاروں افراد کوبچانا زخمیوں کا علاج ممکن ہوسکتا تھا۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ قومی اور عالمی سطح پر کرپشن کے خلاف فوری اور بھرپور کارروائی کی ضرورت ہے اور کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کو منظور ہوئے 15 سال گزر چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا کی عالمی وبا نے موجودہ عدم مساوات کی خلیج کو مزید بڑھادیا اور لاکھوں لوگوں کو بدترین غربت میں دھکیل دیا ہے، لاکھوں لوگ کرونا کے نتیجے میں روزگار سے محروم ہوچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بدقسمتی سے لوٹی گئی دولت اور اثاثہ جات کی برآمدگی اور ان کی متعلقہ ممالک کو تیز رفتار واپسی کے عمل میں بڑھتی رکاوٹیں حائل ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ ممالک برآمد ہونے والے اثاثے شرائط کے بغیر ان ممالک کوواپس لوٹائیں جہاں سے یہ دولت لوٹی گئی ہے۔

وزیراعظم سے متعلق انھوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں وزیراعظم عمران خان نے ’کرپشن سے پاک‘ پاکستان کا وژن دیا اوراحتساب، شفافیت اور ساکھ کا حامل مضبوط  نظام بنانے کے لئے اقدامات کئے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ شہریوں کو اطلاعات رسائی کے حق کی فراہمی سے سرکاری شعبے میں شفافیت لائے ہیں۔

انھوں نے تجویز دی کہ اقوام متحدہ کی چھتری تلے شفاف اور اجتماعی نظام تیار کیاجائے، نظام ناجائز دولت کے بہاﺅ اور لوٹے گئے اثاثوں کی واپسی کی نگرانی کے عالمی قانونی فریم ورک کو تقویت دے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
samaa, samaa tv, samaa digital, سماء، سماء ٹی وی، سماء ڈیجیٹل,CORRUPTION,SHAH MEHMOOD,PTI,IMRAN KHAN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube